Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیواﺅں کیلئے خصوصی قرضہ اسکیم

ریاض ۔۔۔ سماجی فروع بینک نے مطلقہ او ربیواﺅں کو 30ہزار ریال کے غیر مشروط قرضے دینے کا اعلان کردیا۔ بینک نے ”کنف“ کے نام سے ایک قرضہ اسکیم شروع کی ہے۔ جس کے تحت بیواﺅں اور مطلقہ خواتین کو آسان قسطوں پرکسی منافع کے بغیر 30ہزار ریال تک کاقرض دیا جائیگا۔ بینک میں مارکیٹنگ اور شراکتی امور کے ادارے کی ڈائریکٹر جنرل نور العبد الکریم نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ یہ اسکیم سعودی قیادت کی جانب سے خواتین کی مالی اعانت کا حصہ ہے۔ 
 

شیئر: