غیر ملکی کے کاروبار کی رپورٹ پر 30ہزار ریال انعام
ریاض ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی کے نام سے غیر ملکی کے کاروبار کی اطلاع دینے والے مقامی شہری کو 30ہزار ریال کا انعام دیدیا۔ سبق ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک غیر ملکی طائف کمشنری میں المونیم باورچی خانے بنانے کا کاروبار سعودی کے نام سے کررہا تھا۔ مقامی شہری کو شبہ ہوا کہ کاروبار سعودی کا نہیں بلکہ اس کے نام سے غیر ملکی کا ہے۔ اس نے رپورٹ درج کرادی۔ تحقیقات سے شک درست ثابت ہوا۔ مکہ مکرمہ میں محکمہ جاتی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری اور مقیم مصری کو قانون تجارت کا مجرم قرار دیدیا۔ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر کیا ۔ جرمانے کی رقم سے 30ہزار ریال رپورٹ کرنے والے سعودی کو دیدیئے گئے۔