Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: کھچا کھچ بھری بس میں لوٹ مار،کٹی انگلی کے فنگر پرنٹ سے ملزم گرفتار

نئی دہلی۔۔۔  دارالحکومت دہلی میں لٹیروں کی دیدہ دلیری دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی گاڑی کو لوٹنے سے نہیں ہچکچاتے۔مسافروں سے کھچا کھچ بھری بسوں میں بھی لوٹ مار کی واردات انجام دینے سے گریز نہیں کرتے۔ایسا ہی ایک واقعہ مغربی دہلی کے وکاس پوری علاقے میں پیش آیا ۔ یہاں اسلحہ بردار لٹیروں نے منی بس کو روک کر مسافروں کولوٹنا شروع کردیا۔ اس دوران بدمعاشوں نے 3افراد کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔ ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق دھرمیندر ،مکیش اور انیل منی بس سے جارہے تھا۔ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی ۔سی آر پی ایف کیمپ کے قریب2 نامعلوم افراد نے بس کو روک کر مسافروں سے لوٹ مار شروع کردی۔ اسی دوران بدمعاشوں اورمسافروں میں مارپیٹ شروع ہوگئی۔دونوں بدمعاش بس سے نیچے اترنے کی کوشش کی جن میں سے ایک کو رنجیت نے دبوچ لیا جس پربدمعاشوں نے چاقو سے وار کردیا ۔رنجیت کو بچانے کیلئے مکیش اور انیل آگے بڑھے تو انہیں بھی چاقومار کر زخمی کردیا۔اسی دوران دونوں بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔بس میں ہاتھا پائی کے دوران ملزم کی کٹی ہوئی انگلی بس میں مل گئی ۔ انگلی کے فنگر پرنٹ کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور دیگر کی تلاش شروع کردی۔
سفر کے دوران احتیاطی تدابیر
٭اگربد معاشوں سے سامنا ہوجائے تو پولیس کو فون نہیں کرسکتے تو میسیج کے ذریعے واردات کی اطلاع ضرور دیں۔
٭موبائل میں ایمرجنسی ایپ تیار رکھیں تاکہ اس کی مدد سے آپ دوسروں کو معلومات دے سکیں۔
٭گاڑی میں مشکوک افراد یا بدمعاشوں کی موجودگی کا علم ہونے پر ڈرائیور کو فوراً مطلع کریں۔
٭سفر کے دوران بیگ چھوٹے سائز کا استعمال کریں تاکہ ہنگامی حالات اور دیگر مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -شمس آباد ایئرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی

شیئر: