Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کو بہترین جگت سے ہنسانا مشکل فن ہے، جواد وسیم

سینئر اداکار جواد وسیم نے کہا ہے کہ اپنے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے اور بہت کم لوگو کو اس پر عبور حاصل ہے ، نا مناسب جملوں سے مزاح پیدا کرنے والوں نے اسٹیج کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ ضروری نہیں کہ کامیڈی کے نام پر ایسی جگتوں کا استعمال کیا جائے جن سے کوئی بھی شخص اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر شرمندی محسوس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اصلاح ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میر ے منہ سے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہ نکلے جس سے فیملی کو شرمندگی محسوس ہو ۔
 

شیئر: