ادلے کا بدلہ:پاکستان بھر میں آئی پی ایل دکھانے پر پابندی
اسلام آباد: پاکستان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز ملک بھر میں ٹیلی ویژن کے ذریعے دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں 23مارچ سے شروع ہونے والی ڈومیسٹک لیگ ،انڈین کرکٹ لیگ کے تمام میچ پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں، سمری میں پیمرا سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے تا کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔یہ اقدام ری ایکشن کے طورپر اٹھایا گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے لیکن ہند نے پلوامہ معاملے کو کھیل کے میدان میں گھسیٹ کر ابتدائی قدم اٹھایا جو کہ کھیل کی دنیا میں کسی طور بھی مناسب نہیں سمجھا گیا۔ ہندوستان کی حکومت نے گزشتہ دنوں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ہند میں دکھانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ یہ فیصلہ جوابی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں