Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی نے ہالینڈ کو2-3گول سے شکست دیدی

ایمسٹرڈیم:یورپین فٹبال چیمپیئن کوالیفائرز میں جرمنی کی فٹبال ٹیم نے ہالینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چیمپیئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔ شولز نے آخری منٹ میں گول کرکے جرمنی ٹیم کو 2-3سے فتح دلادی۔ ایمسٹر ڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جرمن ٹیم نے میچ کے آغاز میں ہی ہالینڈ کی گول پوسٹ پر حملے کئے جس کے باعث 15ویں منٹ میں ہی جرمنی کو کامیابی مل گئی ، 34ویں منٹ میں جرمنی نے دوسرا گول کر کے پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی مگر ہاف ٹائم کے فوراً بعد ہالینڈ کی ٹیم نے نئے جوش کے ساتھ تابڑ تو ڑ حملے کر کے ۔یکے بعد دیگرے 2گول کر کے مقابلہ 2-2سے برابر کردیا۔پورے میچ میں سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا ۔ آخری منٹ میں جرمنی کے اسٹرائیکر شولز نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: