اسرائیل کی غزہ پر فضائی بمباری
ریاض ۔۔۔ اسرائیلی جنگی طیارو ںنے پیر اور منگل کی درمیانی شب غزہ پٹی پر فضائی حملہ کردیا۔ دور دور تک زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عاجل کے مطابق حملے سے قبل اسرائیلی حکام نے غزہ کے سرحدی علاقے کے قریب واقع اشکلون اور سدیروت شہروں کے درمیان ریلوے سروس بند کردی تھی۔ اسکے بعداسرائیلی ڈرون نے غزہ پٹی پر پروازیں کیں۔اسرائیلی فوج نے آہنی گنبد سسٹم میں توسیع بھی کی ہے تاکہ غزہ پٹی پر بڑی فوجی کارروائی کی جاسکے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے میزائل حملے کے جواب میں فوجی کارروائی کی جارہی ہے۔