گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں فن بولتا ہے ، فنکار نہیں۔ میں نے شروع سے ہی مسلسل محنت کو اپنا اشعار بنایا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ میں نے ہند میں جا کر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک ،ہند ترقی میں امن سب سے بڑا ہتھیار ہے ، بندوقوں سے جنگیں نہیں جیتی جا سکتیں بلکہ نفرتیں پھیلتی ہیں ۔ کلچر کے میدان میں ہمیں ایک دوسرے سے مثبت مقابلے بازی کرنی چاہئے ۔ سارہ رضا خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میںحسد ایسی بیماری ہے جو فنکار کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے ۔دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا چاہئے مگر افسوس ہے کہ ہمارے ہاں منفی رحجانات کو زیادہ فروغ دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے ۔