Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کے دوران چائے پینے پر جرمانہ

ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے ایکبار پھر تاکید کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران چائے یا پانی پینا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اخبار 24نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں ایک استفسار کے جواب میں مذکورہ تاکید کی ہے۔ سوال کیاگیا تھا کہ کیا روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے پانی یا چائے پینا ٹریفک خلاف ورزی شمار کیا جائیگا؟محکمے نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ خلاف ورزی ہے اور اس پر جرمانہ ہے۔
 

شیئر: