Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند الزاہد سیکریٹری شہری خدمات مقرر

ریاض ۔۔۔ وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان نے ہند بنت خالد الزاہد کو سیکریٹری وزرات شہری خدمات مقرر کردیا۔ یہ فیصلہ خواتین کو تمام سرکاری اداروں میں شہری خدمات کی ملازمتوں کے حوالے سے تعاون کے جذبے سے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے تمام سرکاری اداروں میں تقرریوں کی فائلیں وزارت شہری خدمات ہی کو پیش کی جاتی ہیں۔
ہند الزاہد کے تقررسے سرکاری اداروں میں ملازمت کی کوشاں خواتین کو سرکاری سرپرستی حاصل ہوجائیگی۔
ہند الزاہد 18برس سے زیادہ عرصے سے انتظامی امور میں تجربہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔ وزارت محنت و سماجی بہبود میں رہنما کونسل کی رکن رہ چکی ہیں۔ سعودی آرامکو میں خواتین کو مختلف شعبوں میں ملازمت کے قابل بنانے کیلئے دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشیر کے طو رپر کام کیا۔ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی دمام اور کنگ فیصل یونیورسٹی الاحساءکی متعدد مشاورتی کمیٹیوں کی ممبر بھی رہ چکی ہیں۔
 
 

شیئر: