تل ابیب۔۔۔اسرائیل کے وزیر آبادکاری یوآف گیلنٹ نے 2048تک گولان میں 250ہزار یہودیوں کو بسانے کااعلان کیا ہے۔ان کیلئے دسیوں ہزار مکان تعمیر کئے جائیں گے ۔ وزیر آبادکاری نے گولان میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کو پکا مستحکم کرنے کی اسکیم جاری کر دی۔یہودیوں کو وہاں رہائش کی ترغیب دی جائیگی ۔یوآف گیلنٹ لیکوڈ محاذ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں ۔
الشرق الاوسط اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہوبدھ کو انتخابی مہم شروع کررہے ہیں ۔
مبصرین نے کا کہنا ہے کہ نتن یاہونے گولان میں یہودی آبادکاری سے متعلق اپنی اسکیم کا اعلان انتخابی مہم کے لئے مخصوص اکائونٹ پر کیا ہے ۔یہ اعلان روسی صدر پوٹین سے ایک دن قبل ٹیلیفونک رابطے اور دوسری جانب امریکی افواج کی جانب سے میزائل سسٹم نصب کرنے کے بعد کیا گیا ۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہودیوں کو گولان میں بسانے کے اعلان اور دونوں واقعات کے درمیان کوئی نہ کوئی تعلق ہے ۔
تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ نتن یاہو اسرائیلی رائے عامہ کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ گولان پر اسرائیل کا قبضہ کبھی ختم نہیں ہو گا ۔انہیں امریکہ کی سیاسی مدد حاصل ہے اور رہے گی ۔