Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

  اسلام آباد... پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ جس میںکہا گیا کہ کنٹرول لائن کے نیزہ پیر، رکھ چکری، تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹروں میں4 بے گناہ شہری کوثر پروین محمد یوسف، محمد شہزاد اور اکبر جان زخمی ہوئے ۔ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان محمد عتیق جاں بحق اور 3 خواتین فریدہ بیگم، عظمت بیگم اور رحمت بی بی زخمی ہو گئی۔ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے بکسر سیکٹر میں ایک بس میں سفر کرنیوالے بے گناہ شہریوں کو بھی دانستہ طور پر نشانہ بنایا جو نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بلکہ غیرانسانی اور غیراخلاقی کارروائی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر مسلسل بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ہندکی طرف سے 2017ءسے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور انسانی احترام، بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و استحکام خطرے میں ہے۔
 

شیئر: