Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں آئی ایم ایف کے دباﺅ پر نیا ٹیکس

تیونس۔۔۔تیونس کی پارلیمنٹ نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2برس کا اضافہ کر دیا ۔سوشل سیکیورٹی ٹیکس مقرر کر دیا۔الوئام اور اسکائی نیوز  کے مطابق سوشل سیکیورٹی ٹیکس ملازمین اور آجروں پر نافذ ہو گا ۔ یہ ٹیکس تیونس کے مالیاتی نظام میں استحکام لانے کیلئے تیونس کو قرضہ فراہم کرنیوالے بین الاقوامی اداروں کے مطالبے پرلگایا گیا ہے ۔ 
عالمی مالیاتی فنڈ تیونس پر اقتصادی اصلاحات کے تیزی سے نفاذکیلئے دبائو ڈال رہا ہے ۔
نئے قانون کے تحت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60برس کی بجائے 62برس کر دی گئی۔ عمل درآمد 2020ء سے ہو گا ۔ سوشل سیکیورٹی ٹیکس ملازمین سے ایک فیصد اور آجروں سے 2فیصد وصول کیا جائیگا ۔ 
تیونس میں سرکاری سوشل انشورنس فنڈز ایک ارب ڈالر کے خسارے سے دوچار ہے ۔
تیونس میں 2011ء سے انتفاضہ تحریک چل رہی ہے ۔2011ء کے بعد تیونس میں جمہوریت کا ماحول بہتر ہوا ہے ۔ مختلف فریقوں نے اس کی تعریف کی ہے البتہ خسارے کی شرح کم کرنے اور نمو کی شرح بڑھانے کیلئے درکار تکلیف دہ اصلاحات کے سلسلے میں حکومتوں نے کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: