Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہزار سے زائد نوادرات امریکہ سے واپس حاصل کر لی گئیں

ریاض ۔۔ سیاحت و قومی ورثے کی کمیٹی نے 1127 نادر اشیاء امریکہ سے واپس حاصل کر لیں ۔ قدیم و نادر اشیاء 60 کی دہائی سے وقتا فوقتا امریکی  باشندے مملکت کے مختلف شہروں سے لے گئے تھے ۔ سیاحت کی قومی کمیٹی کے شعبہ تحفظ نوادرات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نایف القنور نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی کمیٹی مملکت کے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کے لئے جامع پروگرام کے تحت عمل کر رہی ہے ۔کمیٹی کو معلوم ہوا کہ مملکت سے مختلف قدیم و نایاب اشیاء امریکہ منتقل کی جاچکی ہیں ۔ یہ اشیاء  60 کی دہائی میں مملکت میں کام کرنے والے امریکی شہری اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔ ڈاکٹر القنور نے مزید بتایا کہ نادر اشیاء کی امریکہ منتقلی امریکیوں کے سعودی رشتہ داروں کے توسط سے ممکن ہو ئی تھی ۔ اس حوالے سے 2 مراحل میں اشیاء واپس حاصل کی گئی جن میں مارک گولڈ اسمتھ سے 247  جبکہ کیرول موسمن سے 880نادر اشیاء واپس مملکت لائی گئیں ۔ 
تحفظ نوادرات کمیٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کے نگران عبدالعزیز الدایل نے بتایا کہ واپس حاصل کی جانے والی نوادرات کا ماہرین کی ٹیم سے معائنہ کر انے کے بعد اس کی رپورٹ جاری کرکے انہیں قومی میوزیم کی زنیت بنایا جائے گا ۔ کمیٹی اس بارے میں انتہائی سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے کہ مملکت کے تمام نوادار ت کو محفوظ کیا جائے ۔ واضح رہے اب تک مختلف ممالک سے 53 ہزار کے قریب نادر اشیاء کو مملکت لایا جاچکا ہے ۔ 

شیئر: