Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ میں نماز جمعہ کے دوران خطیب کا قتل

قاہرہ۔۔۔قاہرہ میں نماز جمعہ کے دوران بیروزگار مصری نے دھار دار آلے سے خطیب کو قتل کر دیا۔نمازیوں نے حملہ آور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس پوچھ گچھ اور واردات کے محرکات دریافت کر رہی ہے ۔ 
اخبار 24نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جامع مسجد عظیم قاہرہ  میں پیش آیا جو الجیزہ علاقے میں الامراء اسٹریٹ پر واقع ہے ۔بظاہرحملہ آور ذہنی مریض  لگتا ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ نماز جمعہ کی دوسری رکعت کے دوران حملہ آور پڑھ رہے تھے حملہ آور نے اس کا فائدہ اٹھایا اور امام کی کمر پر دھار دار آلے سے وار کر دیا۔
حملہ آور واردات کر بعد بھاگ کھڑا ہوا تھا تاہم بعض نمازیوں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔دھار دار آلہ چھین لیااور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

شیئر: