Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سعودی سفیرشہزادی ریمانے حلف اٹھا لیا

ریاض...امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر دیگر ممالک کےلئے متعین کئے جانے والے سعودی سفیر بھی موجود تھے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حلف برداری کے موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف اورایوان شاہی کے دیگر اہم عہدیدار بھی موجود تھے ۔
واضح رہے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں سفیر تعینات کیا گیا ۔شہزادی ریما ا س سے پہلے تاجر خاتون کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوا چکی ہیں ۔ سعودی اسپورٹس یونین کی سربراہ اور اسپورٹ جنرل اتھارٹی کی سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ 
شہزادی ریما کو 2014 میں فوربس میگزین نے 200 طاقتور عرب خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔ انکا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو اپنی مثالی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی شخصیت کو منواتی ہیں ۔ شہزادی ریما کو ان کی خدمات کے صلے میں 2017 میں محمد بن راشد آل مکتوم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔
امریکہ کےلئے سعودی عرب کی پہلی خاتون کو سفیر کے لئے متعین کئے جانے پر بین الاقوامی سطح پر بھی سعودی عرب کے اس اقدام کو سراہا گیا ۔ 
واضح رہے شہزادی ریما کو سال رواں کے دوسرے مہینے میں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان جو اس وقت نائب الملک بھی تھے نے امریکہ کےلئے سفیر متعین کیا تھا ۔

شیئر: