Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے حوالے جلد اچھی خبر متوقع'

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران کئے گئے اعلان کے تحت سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ماہ رمضان میں اچھی خبر متوقع ہے۔
جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق راجہ علی اعجاز جدہ کے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن میں ایک قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تھا۔ 
'اس یادداشت پر بات چیت جاری ہے اور اس کے تحت قیدی باقی ماندہ قید کی سزا اپنے ملک کاٹ سکیں گے۔'
 راجہ علی نے نے کہا کہ پاکستانیوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اس حوالے سے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
 
 

شیئر: