Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور امارات کیجانب سے ایرانی سیلاب متاثرین کیلئے امداد

سعودی عرب اور امارات نے ایران میں سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان کی ترسیل شروع کر دی ۔ امدادی سامان کی پہلی کھیپ 95 ٹن پر مشتمل ہے ۔
اماراتی خبررساں ایجنسی " وام" کے مطابق سعودی عرب اور امارات کی مشترکہ امدادی مہم کے لئے متحدہ عرب امارات کی ہلال الاحمر کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ طیارہ امدادی سامان لیکر تہران روانہ ہو گیا۔
مشترکہ کمیٹی نے ایران کی جانب سے انہیں درکار امداد ی اشیاءکے حوالے سے دریافت کیا تھا ۔امدادی سامان میں اشیائے خورونوش ، خیمے ، کمبل ، ادویات اور ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی چیزیں شامل ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ایران میں تباہ کن سیلاب سے ہزاروں خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ امارت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران کو امداد کی پیش کش کی گئی تھی ۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں تباہ کن سیلاب میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے انسانی بنیادوں پر امدادی مہم شروع کی گئی ہے ۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ 

شیئر: