Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کو کپتان برقرار رکھا جائے،ظہیر عباس

کراچی... انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر اور پاکستانی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے پروفیشنل کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں حالات بہت بہتر ہیں اور فیکا کو کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت کے بعد معاملات درست سمت میں آ گے بڑھ رہے تھے لیکن فیکا نے بے بنیاد رپورٹ جاری کرکے صورتحال کو خراب کیا۔ اگر ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہے یا دیگر غیر ملکی کرکٹرز یہاں آنا چاہتے ہیں تو فیکا اس میں کیوں رکاوٹ بن رہی ہے؟ ایک سوال پر ظہیر عباس نے کہا کہ محمد حفیظ نے قائم مقام کپتان کے طور پر دوسرے ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن وہ تیسرے اور اہم میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو ان غلطیوں سے بچانے میں ناکام رہے جو بالآخر ٹیم کی شکست کا سبب بن گئیں۔ جب تک پاکستانی کھلاڑی کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائیں گے کامیابیوں کا تسلسل بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہ باقی 2 میچوں میںبھی قیادت محمد حفیظ کے سپرد کی جائے اظہر علی اچھے کپتان ہیں لیکن انہیں اس سیریز میں بیٹسمین کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ 
 

شیئر: