Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر رضا باقر کون ہیں؟

 
اسلام آباد...حکومت نے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈاکٹر رضا باقر کو 3 سال کےلئے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر رضا باقر طویل عرصے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں کام کر رہے ہیں۔اس وقت مصر میں آئی ایم ایف کے سینیئر نمائندے کے طور پر تعینات ہیں۔بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی کے مشن چیف کے طور پر تعینات رہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے ڈ یبٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر رضا باقر ہارورڈ اور برکلے یونیورسٹیزسے تعلیم یافتہ ہیں۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
 واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے سربراہ طارق باجوہ نے گزشتہ روز اپنا استعفی وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوایا تھا۔طارق باجوہ کو سابق صدر ممنون حسین نے 7 جولائی 2017کو 3 سال کے لئے اسٹیٹ بینک کا صدر مقرر کیاتھا، ان کی مدت ملازمت جولائی 2020 میں ختم ہونا تھی۔
دوسری طرف حکومت نے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ کا نام نئے چیئر مین ایف بی آر کے لئے فائنل کیا ہے۔ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن رہے ۔ ان کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے۔
 

شیئر: