Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارم اپ میچ: کیویز کے ہاتھوں انڈیا کو شکست

پہلے وارم اپ میچ میں ہند کی پوری ٹیم 39.2اوورز میں 179رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹاس جیت کر ویرات کوہلی نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹرینٹ بولٹ نے ویرات شرما اور شیکھر دھون کو 2،2رنز پر ہی واپس پویلین بھیج دیا۔کپتان ویرات کوہلی کو کولن گرینڈہوم نے 18رنز پر بولڈ کر دیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز رویندرا جڈیجہ کچھ دیر کریز پر جمے رہے انہوں نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔آل راونڈر ہردیک پانڈیا کے 30، مہندرسنگھ دھونی کے 17اور کلدیپ یادو کے 19رنز کی بدولت پوری ٹیم بمشکل 179بنا سکی۔ٹرینٹ بولٹ نے 4اور جیمس نیشام نے 3وکٹیں جبکہ فرگوسن، ساوتھی اور گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
 نیوزی لینڈ کی ٹیم نے180رنز کا آسان ہدف 37.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بائیں ہاتھ کے بیٹسمین منرو 4 رنز پر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،گپٹل 22 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر راہول کو کیچ دے بیٹھے۔ 
کپتان کین ولیمسن اور روز ٹیلر نے نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 67اور 71رنز بنائے۔ کیویز ٹیم نے 6 وکٹوں سے میچ جیتا۔نکولس نے 15 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ بمرا، پانڈیا، چاہل اور جڈیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

شیئر: