Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماڈلز بھی باقی لڑکیوں کی طرح اداکاری کر سکتی ہیں‘

آمنہ الیاس کا نام اس وقت پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر لیا جارہا ہے۔ ماڈلنگ سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی آمنہ 2015 میں بہترین خاتون ماڈل کا لکس ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ ماڈلنگ کے دوران ہی فلمی حلقوں نے ان کےاندر اداکاری کی صلاحیتوں کو جان لیا تھا اور2013 میں آمنہ نے فلمی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔
 اپنی پہلی ہی فلم 'زندہ بھاگ' میں آمنہ نے بہترین اداکارہ کا آے آر وائی فلم ایوارڈ حاصل کرلیا تھا۔ اس کے بعد گڈ مارننگ کراچی، گرداب، اور سات دن محبت ان جیسی فلموں نے نہ صرف آمنہ کے فن کو نکھارا بلکہ ان تمام فلموں کو ناقدین کی بہتر رائے بھی ملی۔
 گذشتہ ماہ ریلیز ہونے والی ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم 'باجی' جہاں کامیابی اور شہرت حاصل کررہی ہے وہیں آمنہ ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر بھی جانی جانے لگی ہیں۔ ان کی نئی فلم 'ریڈی سٹیڈی نو' 19 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ رضیہ نامی لڑکی کا ایک مزاحیہ  کردار ادا کرہی ہیں۔ مزید دیکھیں صحافی کوکب جہاں کے آمنہ الیاس سے اس خصوصی انٹرویو میں   

 

شیئر: