Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری خواتین ڈیزائنر کپڑے نہیں پہن سکتیں؟

سبیاساسچی مکھر جی بالی وڈ اداکارؤں کے ملبوسات تیار کرتے ہیں۔ فوٹو انسٹا گرام

جب بھی قیمتی اور منفرد کپڑوں کی بات آتی ہے تو انڈین بنگالی فیشن ڈیزائنزسبیاساسچی مکھر جی کا نام ضرور یاد آتا ہے۔ اپنے  مختلف روایتی ڈیزانئنز کی وجہ سے تمام بالی وڈ ایکٹریسس اکثر ان کے ملبوسات اہم تقریبات میں زیب تن کیے نظر آتی ہیں۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما کا شادی جوڑا انہی کا تیار کردہ ہے اور اس سے قبل وہ عالیہ بھٹ اور دیپکا پڈوکون کے بھی پسندیدہ ڈیزائنرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

حال ہی میں سبیاساسچی مکھر جی برینڈ نے 2019 میں لانچ ہونے والے  نئے ڈائزینز کی تصاویر  انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے بھاری جسم والی خاتون کو بطور ماڈل لیا۔ ان کے اس قدم کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ۔ انہوں نے ماضی میں بھی اکثر بھاری جسم والی خواتین کو بطور ماڈل استعما ل کیا ہو ا ہے ۔

سبیاساچی مکھرجی کا نام بھارت کے چند مشہور اور بہترین ڈیزائینرز میں شمار کیا جاتا ہے یاد رہے کہ انوشکا شرما  سے قبل وہ عالیہ بھٹ اور دیپکا پڈوکون کے بھی پسندیدہ ڈیزائنر ہیں۔


یاد رہے کہ سبیاساچی مکھرجی انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور دیپکا پڈوکون کے بھی پسندیدہ ڈیزائنر ہیں۔فوٹو انسٹا گرام

تصاویر میں ان کے ہمراہ دیگر اور ماڈلز بھی خوبصورت لباس پہنے موجود ہیں مگر بھاری جسم والی خاتون دیکھنے والوں کی توجہ کو مرکز بنی ہوئی ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ دبلی پتلی جسامت رکھنے والی ماڈلز کو عام طور پر معاشرے میں قبو ل کر لیا جاتا ہے اور بیشتر برینڈز سمارٹ جسم رکھنے والی خواتین کو ہی بطور ماڈلز استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں سبیاساچی مکھرجی اپنی موسم سرما کے ڈیزائنز میں بھی بھاری جسم والی خاتون کو بطور ماڈل لے چکے ہیں ۔ اور ان کی اس مہم کا مقصد خواتین کے سائز پر مبنی سوچ کو ختم کرنا ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس مثبت قدم کی تعریف کی وہیں اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ایک خاص قسم کی جسامت کو شامل کرنے کی وجہ برینڈ مارکیٹنگ  بھی ہو سکتی ہیں ۔

سارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ تصاویر دیکھ کر بہت اچھا لگا اور میں امید کرتی ہوں کہ آئندہ آنے والی مہم میں بھی مختلف سائزرکھنے والی خواتین کو دیکھ سکوں گی یہ ایک مثبت قدم ہے.

اش خان کا کہنا تھا کہ بھاری جسم والے مرد حضرات کیوں نہیں ؟

پوجامو کھرجی کا کہنا تھا کہ  بھاری جسامت والی ماڈل تصاویر میں بھی بالکل بھی مطمئن نہیں لگ رہی اس کی وجہ لباس کا تنگ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ نے اکثر ایسے  مقامی اور بین الااقومی برینڈز دیکھے ہوں گے جو بھاری جسم والی خواتین کے لیے بھی کپڑے ڈیزائن کر رہے ہیں تاکہ مختلف سائز رکھنے والی خواتین کو بھی ان کے پسند کے مطابق کپڑے  میسر ہوں اور وہ  سائز کی پریشانی کے بغیر ہر سٹائل اور ڈایزئن کا کپڑے پہن سکے ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں