سنہ 1971میں بحری جہاز سے حج کے لیے جدہ پہنچنے والی انڈونیشی حاجن رومیاتی تقریبا نصف صدی بعد دوسرے حج کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔
سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 48 برس قبل انڈونیشیا سے سعودی عرب تک کا سفر بحری جہاز سے ایک ماہ دو دن میں طے کیا تھا۔ اب ہوائی جہاز سے پہنچی ہوں۔ ان 48 برسوں میں حج مقامات کا سارا منظر نامہ بدل گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق رومیاتی نے کہا کہ 2019 کے حج پر دستیاب سہولتوں اور 1971 کے حج میں مہیا سہولتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ان 48 برسوں میں حج مقامات کو سارا منظر نامہ بدل گیا۔
ٹوئٹر پر سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کر دہ ویڈیو میں رومیاتی نے بتایا کہ حج کا پہلا سفر 1971میں کیا تھا ۔ اس وقت مسجد الحرام ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کا حال آج سے بالکل مختلف تھا۔اس وقت آب زم زم ،کنویں سے ڈول کے ذریعے نکال کر پیا تھا ۔
من أيام الحج على البواخر قبل 48 عامًا، إلى استخدامها تسهيلات مبادرة #طريق_مكة.. هكذا ترى الحاجة رومياتي من إندونيسيا تطور خدمات الحج. #العالم_في_قلب_المملكة pic.twitter.com/0fSzPyAUuA
— التواصل الحكومي (@CGCSaudi) August 5, 2019