Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج قیمتی تحائف خریدنے میں مصروف

ہر برس کی طرح ا س سال بھی حجاج اپنے پیاروں کے لیے تحائف خرید رہے ہیں۔ رشتے داروں اور احباب کے لیے مقدس مقامات سے خریدے گئے تحفے یادگاری ہوتے ہیں۔
ان دنوں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مضافاتی شہر سے جسے الحرمین گیٹ کے نام سے بھی جانا پہچانا جاتا ہے ۔ حجاج پیاروں کےلئے تحائف خریدنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مکہ مدینہ اور جدہ کے بازاروں میں تاجروں کی چاندی ہو گئی۔ 2018 کے مقابلے میں ا س سال 400 فیصد سے کہیں زیادہ تحائف خریدے جا رہے ہیں۔

حجاج مدینہ منورہ سے انواع و اقسام کی کھجوریں مکہ مکرمہ سے آبِ زم زم ، جانمازیں ، خوشبویات ، خانہ کعبہ اور المسجد الحرام کی تصاویر کے البم خرید رہے ہیں۔ بچوں کے لیے کھلونے، ملبوسات کا خصوصی اہتمام کرر ہے ہیں۔ تسبیحیں بھی خریدی جا رہی ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے ماڈلز بھی پسند کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو گیمز، الیکٹرانک آلات اور سونے کے زیورات بھی خریدے رہے ہیں۔
گذشتہ برسوں کے دوران حجاج مقدس شہروں سے بچوں کے لیے مقامات مقدسہ کی تصاویر والی دوربین خریدتے رہے ہیں، اس سال بھی یہ بڑی تعداد میں خریدی جا رہی ہے۔ حاجیوں کا کہنا ہے کہ بچے ہی نہیں ہمارے بزرگ رشتے دار بھی اسے بڑے پیار سے طلب کرتے ہیں، جسے بھی اسے دیا جاتا ہے اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ۔اس میں خانہ کعبہ ، مسجد الحرام ، مسجد نبوی ، مقام ابراہیم اور حجرِ اسود جیسے مقامات کے فوٹوروشن نظر آتے ہیں۔

مکہ مکرمہ ایوان صنعت و تجارت میں حج کمیٹی کے رکن محمد سعد القرشی نے بتایا کہ سعودی عرب سے حج کرنیوالے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی منیٰ ، مزدلفہ ، عرفات اور مکہ مکرمہ سے 30ملین ریال سے زےادہ مالیت کے یادگاری تحائف خرید چکے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایاکہ حجاج کرام مکہ مکرمہ سے تسبیحیں اور ملبوسات خاص طور پر خرید رہے ہیں ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حجاج کرام زنانہ ملبوسات اور گھڑیاں بھی خرید رہے ہیں۔مسواکیں بھی تبرک کے طور پر خرید رہے ہیں ۔مکہ مکرمہ میں گھڑی فروش احمد حکمی نے بتایا کہ ہر روز گھڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔چین سے آنیوالے حاجی مشہور مارکہ جات والی گھڑیاں پسند کر رہے ہیں جبکہ نائیجریا اور مشرقی ایشیاءکے ممالک سے تعلق رکھنے والے حاجی 300 تا 1500ریال والی گھڑیوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

ملبوسات کے تاجر حسن الشھری نے بتایا کہ افریقہ، جنوبی ایشیا اور برِ صغیر کے حاجی جانمازیں، جوتے ، تسبیحیں اور کپڑے خرید رہے ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ہر حاجی کو قرآن کریم کا نسخہ تحفے کے طور پر دیا جا رہا ہے ۔قرآن پاک کا تحفہ ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر سفر کرتے وقت دیا جا تا ہے ۔یہ قرآن مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس کا شائع کردہ ہے۔

شیئر: