Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ بچوں کی ولادت پر’ ماں باپ دونوں خوش‘

الاحساء میں زچہ بچہ ہسپتال کے مطابق ایک سعودی خاتون نے 5بچوں کو جنم دیا ہے ۔تمام بچے اور زچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ولادت آپریشن سے ہوئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق خاتون نے 2بچیوں اور 3بچوں کو جنم دیا۔۔13ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔
 نوزائیدگان کا وزن ایک ہزار اور 1195گرام کے درمیان ہے۔ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔تمام بچے خطرے سے باہر ہیں۔
بچوں کی ماں کی عمر 30برس سے زیاد ہ ہے ۔ اس کے ہاں یہ پہلی ولادت ہے ۔ ایک ساتھ 5بچوں کی ولادت پر ماں باپ دونوں خوش ہیں۔
 واضح رہے کہ اس سال حج سیزن میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک حاجن نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا۔ شامی حاجن کے ہاں2 لڑکے اور 2لڑکیاں پیدا ہوئیں۔

شیئر: