سعودی فنکارہ اور صحافی لجین عمران نے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہروں ابوظبی اور دبئی کے طرز پر سعودی عرب میں بھی خواتینکے لیے ساحل مخصوص کیے جائیں۔
سی این این کے مطابق لجین عمران نے ٹویٹ کیا ’میرے خیال سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خواتین کیلئے ساحل مخصوص کرنا ممکن ہے۔ دبئی اور ابوظبی میں خواتین کے لیے ساحل مخصوص کرنے کے تجربات کامیاب ہو چکے ہیں۔ میں خود امارات میں خواتین کے ساحلوں کی سیر کر چکی ہوں۔ مجھے اچھا لگا۔ وہاں شاندار سہولتیں اور خواتین کی پرائیویسی کا بھی بڑا اچھا انتظام ہے۔ جلد ہی وطن عزیز سعودی عرب میں بھی اس جیسے منصوبے کی خوشخبری سننے کو ملے گی۔‘
أتوقع إمكانية وجود شاطئ نسائي في مناطق السعودية ليس بالمستحيل
فهناك تجارب ناجحة لشاطئ نسائي في دبي و أبوظبي
جربت أزورهم بنفسي
كثير إستمتعت
و فيهم خصوصية عاليه و خدمات ممتازة
و إن شاء الله قريب نسمع عن مشروع مشابه في مملكتنا الحبيبة#نريد_شاطئ_نسائي_في_مناطق_السعودية https://t.co/zTOLUnuU63— لجين عمران (@Lojain_omran) August 31, 2019
لجین عمران نے ہیش ٹیگ #نریدشاطئی نسائی فی مناطق السعودیہ (ہم سعودی علاقوں میں خواتین کے لیے ساحل مخصوص کرنے کے خواہشمند ہیں) جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہیں۔
بعض صارفین نے ہیش ٹیگ کی حمایت اور دیگر نے مخالفت کی۔ کئی لوگوں نے یاد دلایاکہ جدہ میں ایک ساحل خواتین کے لیے مخصوص ہے۔
جیلان البیات نے ٹویٹ کی کہ ’سعودی عرب کے تمام علاقوں میں موسم گرما کا مستقبل شاندار ہو جائے گا۔‘
