Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی ملبے کی پہلی ری سائیکلنگ فیکٹری 

سالانہ 47فیصد تعمیراتی ملبے کی ری سائیکلنگ کا ہدف ہے
 سعودی عرب میں تعمیراتی ملبے کی پہلی ری سائیکلنگ فیکٹری ریاض شہر میں 2019ءکے آخر میں قائم کی جائے گی ۔ری سائیکلنگ کے بعد تعمیراتی ملبہ بنیادی ڈھانچے اور مکانات میں استعمال کیا جائے گا۔ 
 سعودی ری سائیکلنگ انویسٹمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین گیروین ونسنٹ نے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب میں پہلی فیکٹری ہو گی ۔ آئندہ 3برسوں کے دوران مزید فیکٹریاں قائم کی جائیں گی۔
کھاد ، کاغذ ، پلاسٹک اور دھاتوں کے ملبے کی ری سائیکلنگ ہو گی۔
یاد رہے کہ 14جولائی 2019ءکو ملبہ جات کے نگراں قومی مرکز ، ریاض میونسپلٹی اور سعودی ری سائیکلنگ انویسٹمنٹ کمپنی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے ۔اس کے بموجب تینوں فریق مل جل کر ریاض میں ملبے کے شعبے کی جامع حکمت عملی نافذ کریں گے ۔2035ءتک ری سائیکلنگ کے اسٹراٹیجک اہداف پورے کریں گے ۔
ری سائیکلنگ کے نمایاں ترین اہداف میں 81فیصد ٹھوس ملبے کی ر ی سائیکلنگ شامل ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سالانہ 3.4ملین ٹن ٹھوس ملبہ نکل رہا ہے ۔

۔ری سائیکلنگ کے بعد تعمیراتی ملبہ بنیادی ڈھانچے اور مکانات میں استعمال کیا جائے گا۔ 

 سالانہ 47فیصد تعمیراتی ملبے کی ری سائیکلنگ کا ہدف ہے ۔سالانہ تعمیراتی ملبہ 50لاکھ ٹن تک جمع ہو رہا ہے ۔ایک ہدف یہ بھی ہے کہ ریاض کی سڑکوں اور محلوں سے لگ بھگ 20ملین ٹن تعمیراتی ملبہ جمع کر کے اس کی ری سائیکلنگ کی جائے ۔
سعودی ری سائیکلنگ انویسٹمنٹ کمپنی کے مطابق آئندہ مرحلے میں بلدیاتی کونسلوں کے ذریعے جو فضلا اور ملبہ جمع ہوتا ہے اس کےلئے ایک الگ ادارہ قائم کیا جائے گا ۔ یہ ادارہ مختلف قسم کے ملبہ جات کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے ، جمع کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے فرائض انجام دے گا۔ریاض میونسپلٹی دارالحکومت کو ’کچرے کے ڈبوں سے پاک ‘ بنانے کا منصوبہ بھی نافذ کرنے جا رہی ہے۔
میونسپلٹی نے شہر کے بعض محلوں میں کچرے کے ڈبے اٹھا کر ان کی جگہ مکانات کےلئے نئے ڈبے متعارف کرائے ہیں۔
ہر مکان کےلئے 2ڈبے مخصوص کئے گئے ہیں۔ان میں سے ایک کا رنگ سبز ہے جس میں پلاسٹک ، کاغذ ، کاٹن ، شیشہ اور دھات کے ڈبے رکھے جائیں گے ۔ دوسرا سیاہ رنگ کا ہے جس میں ایسا فضلا جمع کیا جائے گا جس کی ری سائیکلنگ نہیں ہوتی ۔
 یاد رہے کہ سعودی ری سائیکلنگ انویسٹمنٹ کمپنی2017ءمیں قائم کی گئی۔یہ ری سائیکلنگ سے متعلق مختلف پروگرام تیار کرکے انہیں نافذ کرارہی ہے ۔
 

شیئر: