Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زم زم کی بوتلیں چوری ہونے کا ڈر ہو‘ تو لگیج بیلٹ پر بیٹھ جائیں؟

حج کر کے پاکستان لوٹنے والے حاجیوں کی طرف سے سعودی عرب سے لایا گیا زم زم  کی بوتلوں کے چوری ہونے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ جس پر کہا جا رہا ہے کہ کچھ نے حل نکالا اور خود تفتیش کرنے کے لیے جہاز سے ائیرپورٹ کے اندر سامان پہنچانے والی پٹی کا چکر لگا لیا۔
ٹوئیٹر پر عاصم یوسفزئی نام کے صارف نے ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں کچھ حاجیوں کو کنوئیر بیلٹ پر سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متی اللہ جان نام کے صارف نے وہ ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مزاحیہ طور پر لکھا ہے، ’پاکستانی ائیرلائن واپس آنے والے حاجیوں کو مفت چکر فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ دوسرے حاجی شکایت کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ حاجیوں نے ائیرپورٹ کے اندر سامان پہنچانے والی کنوئیر بیلٹ کا چکر لینے کا فیصلہ تب کیا جب ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر زم زم کے پانی کی بوتلیں چوری ہونے کے مبینہ واقعات منظرِ عام پر آئے۔
اس ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’کچھ چوری نہیں ہوا۔ یہ قوم ہی بے صبری اور بیچین ہے۔‘

شیئر: