وائی فائی کی سہولت مرحلہ وار تمام بسوں اور اڈوں پر فراہم کی جائے گی ۔
دبئی سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد اب بسوں میں بھی مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کےلئے تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ۔
امارات ٹوڈے کے مطابق جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی اور اماراتی ٹیلی کمیونیکشن الاتصالات کی جانب سے امارات میں بسوں میں سفر کرنے والوں کےلئے 520 بسوں اور 120 و یٹنگ اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی ۔
ٹرانسپورٹ ادارے کے ذمہ دار نے اخبارنویسیوں کے ہمراہ ابو ظبی کی بسوں میں مفت فراہم کی جانے والی وائی فائی سروس کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بس کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کےلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے وقتا فوقتا اقدامات کئے جاتے ہیں ۔
کمپنی کے ذمہ دار نے صحافیوںکو بتایا کہ مسافروں کو بسوں کے علاوہ بس اسٹینڈزکے علاوہ پارکنگ شیڈ میں بھی وائی فائی سروس فراہم کی جائیگی ۔ پہلے مرحلے میں ابوظبی میں مختلف روٹ پر جانے والی 10 بسوں میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ وائی فائی کی سہولت مرحلہ وار تمام بسوں اور اڈوں پر فراہم کی جائے گی ۔
ابوظبی میں بسوں میں وائی فائی سروس سال 2020 کی پہلی سہہ ماہی میں مکمل طور پر فراہم کر دی جائیگی ، اسوقت ابوظبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کی تعداد 520 ہے جبکہ 120 بس اڈے کام کر رہے ہیں ۔
پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد حمد الھیری نے بتایا کہ بسوں میں انٹر نیٹ سروس کی فراہمی کا مقصد صارفین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ سفر کے دوران انٹرنیٹ کی بہتر خدمات سے استفادہ کرسکیں ۔
دریں اثناءٹرانسپورٹ کمپنی کے انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر علی محمد الجعیدی نے کہا ہے کہ وائی فائی کےلئے جو لاگ ان دیا گیا ہے اس کا ایڈریس wifi@uae from du ہے اس پیچ کو کھولنے کے بعد موبائل فون نمبر فیڈ کیاجائے جس پر خودکارانداز میں وائی فائی کا پاس ورڈ ارسال کر دیا جائے گا جس کے ذریعے مفت وائی فائی کی سہولت سے استفادہ کرنا ممکن ہو گا ۔