Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن، بچہ کلاس میں گرینیڈ لے آیا

پولیس کے مطابق بچہ گرینیڈ اپنے ساتھیوں کو دکھانے کے لیے سکول لایا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
سویڈن میں چھوٹے بچوں کے سکول میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک بچہ گرینیڈ لے کر سکول آ گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بچے کو گرینیڈ ملٹری فائرنگ رینج سے ملا تھا اور وہ اسے اپنے ساتھیوں کو دکھانے کے لیے سکول لایا تھا۔
مذکورہ سکول سویڈن کے جنوبی علاقے کریسٹین سٹیڈ کے میں واقع ہے۔ سکول کے ایک ٹیچر نے جب بچے کے ہاتھ میں گرینیڈ دیکھا تو انہوں نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا۔
پولیس اہلکار سکول پہنچے جس کے بعد اس بات کا تعین کیا کہ گرینیڈ خطرناک ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کو گرینیڈ رنکابی فائرنگ رینج سے ملا تھا جو کہ شہر سے باہر واقع ہے۔

نیشنل بم سکواڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پولیس نے فوراً پورے علاقے کی ناکہ بندی کی اور نیشنل بم سکواڈ کو بلایا گیا جس نے کئی گھنٹے بعد گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ اگر یہ گرینیڈ پھٹ جاتا تو کتنی تباہی ہوتی۔‘

شیئر: