Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دبئی: ڈرائیونگ لائسنس کی خلاف ورزی پرسزا کیا ہے؟

کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی قطعی اجازت نہ دی جائے فوٹو۔  امارات ٹوڈے
متحدہ عرب امارات میں فیڈرل پبلک  پراسیکیوشن خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی خلاف ورزی پر 3 ماہ تک قید اور 5 ہزار درہم جرمانہ ہو سکتا ہے ۔
 امارات ٹوڈے کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے یا مقررہ لائسنس کے علاوہ دوسری نوعیت کی گاڑی چلانا غیر  قانونی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں ۔ 

 ڈرائیونگ لائسنس کی خلاف ورزی پر 3 ماہ تک قید اور 5 ہزار درہم جرمانہ ہے  فوٹو۔  امارات ٹوڈے

پراسیکیوشن کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ڈرائیونگ کے قواعد پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔
 محکمہ ٹریفک کی جانب سے مرتب قوانین کے تحت وہ افراد جن کے پاس ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس نہیں بلکہ نارمل لائسنس رکھتے ہیں ا  انہیںچاہئے کہ وہ ہیوی گاڑیاں جن میں ٹرک ، بس ، ٹرالر  و دیگر شامل ہیں نہ چلائیں ۔ 
ڈرائیونگ کے حوالے سے قانون کی شق نمبر  178  جسے 2017 میں منظور کیا گیا تھا میں واضح طور پر کہا گیا  کہ مقررہ ڈرائیونگ لائسنس کی خلاف ورزی کرنے کا جرمانہ 400 درھم ہو گا  ۔
قانون شکنی کے مرتب کے 12 پوائنٹس بھی کم ہوجائیں گے ۔ٹریفک  قانون کے مطابق شاہراہوں پر انتہائی خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر2 ہزار درھم چالان اور 30 دن کیلئے گاڑی کو پولیس کی تحویل میں لے لیا جاتا ہے ۔ خلاف ورزی پر ڈرائیور کے 30پوائنٹس بھی کم ہو جاتے ہیں ۔

اکثر حادثات کی وجہ تیز رفتاری ہے۔ فوٹو۔  امارات ٹوڈے

دوسری جانب محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے چھوٹے بچوں کو جن کی عمر گاڑی چلانے کی نہیں ہوتی ڈرائیونگ کی اجازت دے کر نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسرے کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنتے ہیں ۔  سنگین حادثات سے بچنے کے لیے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی قطعی اجازت نہ دی جائے ۔ 
ادارے ٹریفک کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں کہا گیا  کہ اکثر حادثات کی وجہ تیز رفتاری ہے۔ اس حوالے سے محکمے نے خلاف ورزیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے قوانین مرتب کئے ہیں تاکہ ان پر عمل کیاجاسکے ۔ ٹریفک قوانین لوگوں کی سلامتی اور حفاظت کے لیے ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: