ابتدا میں قومی ترانے کی دھن تیار کی گئی اور اسے بجایا گیا۔
سعودی عرب کا موجودہ قومی ترانہ 29جون 1948ء(یکم شوال 1404ھ ) سے ریڈیو ٹی وی نشریات کے آغاز اور اختتام پر بجایا جا رہا ہے ۔ ابتدا میں اس کی دھن تیار کی گئی اور اسے بجایا گیا۔
شاہ فہد بن عبدالعزیز نے انپے دور میں معروف شاعر ابراہیم الخفاجی کو قومی ترانے کے بول ترتیب دینے کا حکم دیا تھا ۔ ابراہیم خفاجی نے جو بول ترتیب دئےے وہ شاہی ترانے کی موسیقی سے ہم آہنگ پائے گئے ۔
سعودی موسیقار سراج عمر نے ترانے کے بول دھن کے مطابق کئے ۔ اب یہ ترانہ اسکولوں ،بین الاقوامی تقریبات اور کھیلوں کے مقابلوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔یہی ترانہ ممالک کے سربراہوں کے استقبال کے موقع پر بھی بجایا جا رہا ہے ۔
سعودی قومی ترانے کے بول چار مصرعوں پر مشتمل ہیں ۔اس کا ترجمہ یہ ہے ۔
تیزی سے قدم بڑھاﺅ عظمت اور بلندی کی طرف
خالق سماءکی بزرگی بیان کرو
چھا جانے والا سبز پرچم بلند کرو
اے میرے وطن باربار اللہ کی کبریائی بیان کرتے رہو
میراوطن ‘فخر المسلمین ‘ زندہ باد
پرچم اور وطن کیلئے بادشاہ سلامت زندہ باد
نیشنل ڈے کے مقبول قومی نغمے
سعودی عرب کے نیشنل ڈے پر قومی نغمے ملک کے طول و عرض میں گو نجتے ہیں۔پرانے قومی نغمے سعودیوں کی شناخت ہیں ۔نیشنل ڈے پر قومی نغمے بڑے جوش و خروش سے گائے اورسنے جاتے ہیں۔ان میںاہم ترین یہ ہیں۔
فوق ھام السحاب (بادلوں سے کہیں بلند)
قومی دن پر یہ نغمہ سب سے زیادہ سنا جاتا ہے ۔ محمد عبدہ نے اسے 1989ءمیں گایا تھا ۔ اسکے بول معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن نے لکھے تھے ۔ موسیقی بھی خود محمد عبدہ کی ترتیب دی ہوئی ہے ۔
نحمداللہ جات علی ماتمنی(خد اکا شکر کہ آرزو بر آئی)
یہ قومی نغمہ 1989 ء (1440 ھ) سے گایا جا رہا ہے ۔ سعودی عرب کے دو معروف گلوکاروں طلال مداح اور محمد عبدہ نے اسے گایا تھا ۔اس کے بول عبدالرحمان الصفیان کے ہیں۔موسیقی نجد کی عوامی رت سے لی گئی۔
بلادی بلادی منارالھدیٰ(میرا وطن ۔میرا وطن ۔ہدایت کا مینارہ)
یہ بھی پرانا قومی نغمہ ہے ۔لبنانی شاعر سعید فیض نے 1975ء(1395ھ ) میں اسے تیار کیا تھا ۔ نیشنل ڈے کے موقع پر مملکت میں اسے بڑا پسند کیا جاتا ہے ۔ماضی میں یہی سعودی عرب کا قومی ترانہ ہوا کرتا تھا۔ سراج عمر نے اس کی موسیقی ترتیب دی تھی۔
وطنی الحبیب (میرا پیارا وطن )
سعودی عرب کے پسندیدہ قومی نغموں میں سے ایک ہے اور نسل درنسل اپنی مقبولیت کا ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے ۔اس کے بول ڈاکٹر مصطفی بلیلہ نے ترتیب دئےے اور طلال مداح نے اسے گایا۔
اسی طرح یابلادی واصلی(اے میرے وطن اور میری پہچان ) معروف گلوکار اور شاعر ابوبکر بلفقیہ کا قومی نغمہ ہے ۔ نیشنل ڈے پر اسے بھی پسند کیا جاتا ہے ۔