جنوبی افریقہ نے انڈیا کو تیسرے ٹی20 میچ میں نو وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر ٹی20 سیریز برابر کر دی۔
چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ میں پروٹیز کی فتح کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
خیال رہے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرا میچ انڈیا نے جیت لیا تھا۔

انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انڈیا نے مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ ایم ایس دھونی 36 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ روندرا جڈیجا اور پانٹ نے 19،19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کے ربادا نے تین جبکہ بی ای ہینڈرکس اور بی سی فارٹوئن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
زید پڑھیں
-
سری لنکا کے خلاف 16 رکنی ٹیم کا اعلانNode ID: 434666