ابوظبی میں نئے ریڈاروں نے ڈرائیوروں کو الجھن میں ڈال دیا
ابوظبی میں نئے ریڈاروں نے ڈرائیوروں کو الجھن میں ڈال دیا
اتوار 22 ستمبر 2019 22:11
اسپیشلسٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے نئی طرز کے کئی راڈار تیار کئے ہیں(فوٹو: الامارات الیوم)
ہر نئی چیز میں لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے۔ پہلی بار کچھ بھی دیکھتے ہیں تو اس بابت الجھتے بھی ہیں اور ایک دوسرے سے سوالات بھی کرتے ہیں۔ ایسی ہی صورت گزشتہ دنوں ابوظبی کی بعض شاہراہوں پر نئے ریڈاروں کی تنصیب کے بعد پیدا ہوئی۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی کی بعض شاہراہوں پر نئے ریڈاروں کی شکل دیکھ کر ڈرائیور الجھن میں پڑ گئے۔ ہر ایک دوسرے سے سوالات کر رہا ہے کہ آخر اس کا مقصد کیا ہے؟
نئے طرز کا یہ ریڈار کیوں لگایا گیا ہے۔ ریڈار کیبن نما ہے جس پر کیمرہ نصب ہے۔ ڈرائیور حضرات دریافت کررہے ہیں کہ یہ ریڈار کس قسم کی خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے لگایا گیا ہے۔
ابوظبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے ڈرائیوروں کے حلقوں میں ہونے والی کھسر پھسر کا جواب یہ کہہ کر دیا ہے کہ سپیشلسٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے نئی طرز کے کئی ریڈار تیار کیے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے جو بے حد موثر ہے۔
ابوظبی پولیس شاہراہوں پر اسکی کارکردگی جانچنا چاہتی ہے۔ حتمی نتیجہ آنے کے بعد ہی اسے عام کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ابوظبی پولیس نے اسکی بابت مزید تفصیلات جلد جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔