Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

سری لنکا دورے کے دوران پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گا۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز  کھیلنے کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان اور دیگر حکام نے کراچی میں مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
سری لنکن ٹیم کے ساتھ ’سری لنکا کرکٹ‘کے حکام بھی کراچی پہنچے ہیں۔

 

کراچی ایئرپورٹ سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا گیا جہاں مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
میچز کا شیڈول
حالیہ دورہ کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلے 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ ایک روزرہ میچز 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 

ایک روزہ میچز میں مہمان ٹیم کی قیادت لیہارو تھریمانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کے قائد ہوں گے۔
سری لنکن ٹیم بدھ کی دوپہر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کرے گی، جمعرات کو بھی پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد جمعہ کو کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔
خیال رہےکہ  سری لنکن ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں سمیت 10 پلیئرز نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا۔
واٹس ایپ پر کھیلوں کی خبریں حاصل کرنے کے لیے ”اردو نیوز اسپورٹس“ گروپ جوائن کریں

شیئر: