Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد

سعودی عرب پہلے بھی بیس ملین ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے۔(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے روہنگیا مسلمان  پناہ گزینوں ک کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔ 
اس سے قبل سعودی عرب جنیوا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران کے حل کے لیے امدادی ممالک کی کانفرنس میں بیس ملین ڈالر امداد کا اعلان کر چکا ہے۔ 
 شاہ سلمان فلاحی و امدادی مرکز کی ٹیموں نے امدادی سامان کے ہمراہ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا تھا۔ 

  امدادی ٹیموں نے روہنگیا متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا تھا۔  (فائل فوٹو: ایس پی اے) 

سعودی عرب کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں کمبل،دوائیں،عارضی خیمے اوراشیائے خورونوش شامل تھیں۔ 
 یاد رہے کہ روہنگیا بحران کے بعد اقوام متحدہ نے فوری طور پر 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پناہ گزینوں کو خوراک، پانی اورطبی سہولتوں کی اشد ضرورت ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: