ریاض میں ’ایٹ دی ایج‘ کے عنوان سے آرٹ ویک کا انعقاد
جمعرات 27 مارچ 2025 17:47
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی نمائش ’سعودی آرٹ کی تین نسلیں‘ کے عنوان سے پیش کی جائے گی۔ فوٹو واس
آرٹ ویک ریاض میں ’ایٹ دی ایج‘ کے زیر عنوان منعقد ہونے والی نمائش کا پہلا سیشن 6 سے 13 اپریل تک جاری رہے گا۔ نمائش میں 45 سے زیادہ گیلریاں اور نجی آرٹ ادارے فن پارے پیش کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق عوامی پروگرام اس ایونٹ کا خاص حصہ ہوں گے جن میں مختلف موضوعات پر گفتگو کے علاوہ تفریحات کی مکمل گائیڈ موجود ہے۔
آرٹ ویک ریاض کی مرکزی نمائش ’ ایٹ دی ایج‘ میں مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا اور یورپ کی مشہور گیلریوں کے فن پارے شامل ہوں گے۔
نمائش میں دنیا بھر سے حصہ لینے والی گیلریوں میں اے گورگی گیلری۔ تیونس، احلام گیلری ۔ سعودی عرب، البارہ آرٹ گیلری ۔ بحرین، المرقیہ گیلری ۔ قطر، لآرٹ پور گیلری ۔ سعودی عرب، اے وی گیلری ۔ سعودی عرب، ایام گیلری۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کاربن 12 متحدہ عرب امارات، ایفائی گیلری ۔ متحدہ عرب امارات، ایکسپیریمنٹر۔ انڈیا، گیلری کرنزنجر ۔ آسٹریا، گیلری مصر۔ مصر، گیلری لا لا لانڈ۔ فرانس، گیلریا کونٹینوا۔ برازیل، چین، کیوبا، فرانس، اٹلی، متحدہ عرب امارات، گرین آرٹ گیلری ۔متحدہ عرب امارات، حوار آرٹ گیلری۔ سعودی عرب، حنہ آرٹ (کویت)، لاری شببی ۔متحدہ عرب امارات، لیان کلچر ۔سعودی عرب، لی لیب ۔ مصر، لیلہ ہیلر گیلری ۔ متحدہ عرب امارات، امریکہ ، لیسن گیلری ۔ چین، برطانیہ، امریکہ، مینور ۔ فرانس، برطانیہ، نیچر مورٹے۔ انڈیا، پیروٹن۔چین، فرانس، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، امریکہ، سبرینا امرانی ۔ سپین، سلمی فریانی ۔ تیونس، دی پل® ۔ فرانس، ترکی، دی تھرڈ لائن۔ متحدہ عرب امارات، طباری آرٹ سپیس ۔ متحدہ عرب امارات اور وادی فنن آرٹ گیلری۔ اردن کی گیلری شامل ہے۔

وسطی ریاض میں الموصہ سینٹر جو اب ثقافتی مرکز بن چکا ہے زائرین کے لیے 15 سے زائد گیلریاں خصوصی سولو اور گروپ نمائشیں پیش کریں گی۔
الموصہ سینٹر میں عبداللہ حماس سٹوڈیو، ایبسٹریکٹ آرٹ گیلری، احلام گیلری، العجلان گیلری، الستودیو، اے ایم اے آرٹ وینیو، آرٹ عارف گیلری، آرٹ کنیکشن، اے وی گیلری، چائنا سعودی کلچرل آرٹ ایسوسی ایشن، ایرم آرٹ گیلری، فریم آرٹ گیلری، قاضی آرٹ گیلری، کنز گیلری، مَہد الفنون گیلری، مرسامی آرٹ گیلری، علا آرٹ گیلری، تکیب فار آرٹس، تقین آرٹ گیلری، وہج الون اور ورد آرٹ گیلری حصہ لے رہی ہیں۔

جیکس ڈسٹرکٹ میں تین خاص نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں مملکت کی بدلتی ہوئی ثقافتی شناخت اجاگر کی جائے گی۔
آرٹ ویک میں کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر اثرا سنٹر کی کلیکشن سے منتخب آرٹ ورکس بھی رکھا جائے گا جن میں سعودی آرٹسٹ دو ہو سہ، مہا ملُوح، مشیلا نجیلو پسٹولیتو، محمد الفرج، حازم حرب، گریگوری مہونی، معاذ العوفي اور سلطان بن فہد کے فن پارے شامل ہیں۔

آرٹ جمیل کی تجرباتی فلم اور ویڈیو آرٹ پر مشتمل کلیکشن سے منتخب 8 ویڈیوز پیش کی جائیں گی جو 2010 کی دہائی میں بنائی گئیں اور خطے میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی نمائش ’سعودی آرٹ کی تین نسلیں‘ کے عنوان سے پیش کی جائے گی۔ جس میں محمد السلیم، عبدالرحیم رضوی، طہ الثبان اور موجودہ نسل کے سعودی آرٹسٹ رایدہ عاشور، راشد الششائی اور زمان جاسم کے فن پارے رکھے جائیں گے۔
