Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلے، سعودی ٹیم بھی شامل

سعودی عرب ٹورنامنٹ میں 7 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے ( فوٹو: سبق )
کویت میں جی سی سی ممالک کی خواتین کے کھیلوں کے مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی خواتین ٹیم بھی شریک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت میں منعقد ٹورنامنٹ میں خواتین 11 مختلف انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں مقابلہ کریں گی۔
سعودی وفد کی سربراہ شہزادی نوف بنت خالد نے کہا ہے کہ ’ٹورنامنٹ میں جی سی سی کے 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سعودی ٹیم بھی مختلف کھیلوں میں شریک ہے‘۔

سعودی لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے بھرپور تیاری کی ہے (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے بھرپور تیاری کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ٹورنامنٹ میں والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، پنگ پانگ، ٹائیکونڈو اور بولنگ سمیت 11 کھیل شامل ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ٹورنامنٹ میں 7 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ ہماری لڑکیاں باسکٹ بال، ٹائیکونڈو، بولنگ ، فٹبال، تیز اندازی اور ایتھلیٹکس میں حصہ لیں گی‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: