Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں بلی لانے کے لیے کیا کریں؟

وزارت ماحولیات سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ نکلوانا ہو گا، فائل فوٹو
دنیا بھر میں پالتو جانور مثلاً بلیاں اور کتے رکھنے کا شوق پایا جاتا ہے۔
 متحدہ عرب امارات نے مقیم غیر ملکیوں کو یہ شوق پورا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جو لوگ بیرون ملک سے بلی درآمد کرنا چاہتے ہوں انہیں کیا کرنا ہوگا۔ کیا دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔ اس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
 امارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت ماحولیات نے اعلان کیا کہ جو لوگ بلی درآمد کرنا چاہیں وہ آن لائن اس کی منظوری حاصل کرسکتے ہیں۔
 ’انہیں بلی کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی یا ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ امارات سے بلی واپس بھیجنے کے لیے وزارت ماحولیات سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ نکلوانا ہوگا‘۔

درآمدی اجازت نامہ 30 دن تک موثر ہوگا۔

وزارت ماحولیات کے مطابق کوئیغیر ملکی اگر بلی یا کتا امارات سے اپنے وطن واپس لے جانا چاہے تو اسے ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔ درآمد کا اجاز ت نامہ پیش کرنا ہوگا۔بلی یا کتے کو ہمراہ رکھنے والے کاغذات پیش کرنا ہوں گے۔
سرکاری ادارے سے جاری کردہ اصلی ہیلتھ سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ کسٹم دستاویز بھی منسلک کرنا ہوگی۔ ایسے ممالک جہاں بلیوں یا کتوں میں متعدی مرض پایا جارہا ہو ان ممالک کے حوالے سے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ بھی دینا ہوگی۔
وزارت ماحولیات نے توجہ دلائی ہے کہ درآمدی اجازت نامہ 30 دن تک موثر ہوگا۔
 

شیئر: