Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوڑے کے جھگڑے سے السعودیہ کی پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر

طیارے کے عملے نے طبی عملہ بھی طلب کرلیا تھا۔ فوٹو: سبق
فلپائن سے جدہ آنے والی سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کی پرواز میاں بیوی میں زبردست نوک جھونک کے باعث ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
سبق ویب سائٹ نے منیلا ٹائمز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ منیلا ، جدہ پرواز کے مسافر اس وقت پریشان ہوگئے جب ایک جوڑے کے درمیان نوک جھونک انتہا کو پہنچ گئی۔ طیارے کے عملے نے مداخلت نہ کی ہوتی تو دونوں میں نوک جھونک ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی۔

طیارے میں موجود مسافر نوک جھونک سے پریشان تھے۔فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق شروع میں میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک کے باعث آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی جس کے بعد عملے نے معاملہ رفع دفع کرانے کے لیے فریقین کو سمجھایا اور پھر انتباہ کی پالیسی اپنائی۔ اس سارے معاملے میں فلائٹ ایک گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ طیارے پر موجود ہر مسافر اس خدشے میں مبتلا ہوگیا تھا کہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو زدوکوب کریں گے اور کوئی بھاری نقصان پہنچا دیں گے۔عملے نے طبی عملہ بھی طلب کرلیا تھا۔ اس کا باعث یہ بنا کہ بیوی کے سینے میں درد شروع ہوگیا تھا اور اسے تنفس کی شکایت ہونے لگی تھی۔
معاملہ رفع دفع ہونے پر مسافروں نے چین کا سانس لیا ۔ کئی لوگوں نے کہا کہ ہمیں تو ڈر تھا کہ ان کے جھگڑے کی وجہ سے فلائٹ مزید تاخیر کا شکار نہ ہوجائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: