Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے حصص کی فروخت کا اعلان 3 نومبر کو متوقع

11 دسمبر کو آرامکو کے شیئرز کی خریداری شروع ہوجائے گی (فوٹو: سبق)
آرامکو کے حصص کا مقامی شیئرز مارکیٹ میں فروخت کا اعلان اتوار 3 نومبر کو متوقع ہے۔ 4 دسمبر کو مقامی شیئرز مارکیٹ سسٹم ’تداول‘ میں آرامکو کے حصص شامل کئے جائیں گے جبکہ 11 دسمبر کو ان کی خریداری شروع ہوجائے گی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق آرامکو کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 17 نومبر کو حصص کی قیمت کا تعین ہوگا۔ 

’تداول‘ سسٹم کے ذریعہ عام سرمایہ کار اس کی آزادنہ خرید وفروخت کرسکیں گے (فوٹو: عکاظ)

دوسری طرف روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کی شیئرز مارکیٹ میں آرامکو کمپنی حصص کی فروخت کا تجرباتی مرحلہ ہوگا۔ بعد ازاں ’تداول‘ سسٹم کے ذریعہ عام سرمایہ کار اس کی آزادنہ خرید وفروخت کرسکیں گے۔ 
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرامکو کے حصص کی خرید وفروخت کو منظم کرنے کے لئے ضابطے مقرر کئے جائیں گے جن سے واضح ہوگا کہ ایک آدمی زیادہ سے زیادہ کتنے شیئرز خرید سکتا ہے۔  
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: