Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں انٹرنیشنل فوڈ ٹیسٹ فیسٹیول کا آغاز 

ریاض سیزن کے تحت انٹرنیشنل فوڈ ٹیسٹ فیسٹول کا آغاز ہوچکا ہے جو دو نومبر تک جاری رہے گا۔ 
مقامی نیوز ویب سائٹ سبق نیوز کے مطابق فوڈ ٹیسٹ فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ شیف شرکت کر رہے ہیں۔ 

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میشلن گائیڈ میں سٹار حاصل کرنے والے 14 ریستوران ریاض سیزن میں مختلف پکوانوں کے اعلی ٹیسٹ پیش کریں گے۔ 

اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ ٹیسٹ فیسٹیول میں شامل 14 میں سے 13 ریستورانوں کو میشلن گائیڈ میں 3 سٹار حاصل ہیں۔ 

فیسٹیول میں ہر ریستوران 3 مختلف قسم کے پکوانوں کے علاوہ ایک سعودی ڈش بھی پیش کرے گا۔ تمام ڈشیں ٹیسٹ کے لیے ہوں گی۔ 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مشیلن سٹار حاصل کرنے والے عالمی شیف لائیو پکوان بھی پیش کریں گے۔ 

عالمی شہرت یافتہ اور مشیلن سٹار کے حامل سعودی شیف رکان العریفی کی نگرانی میں روزانہ باربی کیو ٹیسٹ کی بھی ایکٹیوٹی کی جائے گی۔ 
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: