دبئی کے مختلف چوراہوں کے قریب سڑکوں پر ایک خاص قسم کی ڈیوائس نصب کی گئی ہے۔
اخبار الامارات الیوم کے مطابق روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑک میں نصب کیے جانے والی اس خاص قسم کے چھوٹے سے آلے سے اکثر ڈرائیور حضرات پریشان ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/October/29116/2019/dubai_trafic_0.jpg)
ٹوئٹر کے ذریعے ایک ڈرائیور کی جانب سے سوال کیے جانے پر روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اس خاص اور نئی ڈیوائس کا مقصد چوراہوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں پر نظر رکھنا ہے جس سے گاڑیوں کی تعداد اور رفتار کا پتہ چلایا جائے گا اور گاڑیوں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھا جاتا ہے، اس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔
@rta_dubai what are these on the ground? #dubai pic.twitter.com/TLXzMctNcn
— Ahmed Zahir (@LilB_Twit) October 28, 2019
نصب شدہ ڈیوائس اگر ایک دن کسی چوراہے پر نظر آئے گی تو اگلے دن اتار کر اس سے اعداد و شمار حاصل کیے جانے کے بعد کسی دوسرے چوراہے پر سڑک سے چپکا دی جاتی ہے۔
ٹریفک ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے لیے مزید بہتر منصوبے بنانے میں اس خاص آلے سے مدد حاصل کریں گے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں