Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں

ایکسپو دبئی 2020 کے پروگرام 173دن تک جاری رہیں گے۔ فوٹو روئٹرز
پوری دنیا 20 اکتوبر2020 کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو دبئی 2020 کی منتظر ہے۔
اس نمائش میں 200 سے زیادہ ممالک شریک ہوں گے۔ شائقین نے اس کے انعقاد کے دن گننے شروع کردیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ایکسپو دبئی 2020 میں پویلین اور اسٹالز کے لیے جگہیں الاٹ کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینیئر احمد الخطیب نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ ایکسپو میں ہائیڈروجن سے چلنے والی سواریاں متعارف کرائی جائیں گی۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں پہلی بار مہیا ہوں گی۔

ایکسپودبئی میں 70 فیصد سیاح امارات سے باہر سے آئیں گے۔ فوٹو روئٹرز

الخطیب نے توجہ دلائی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سبز معیشت پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت بجلی اور شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات جاری ہوں گی۔
دبئی کے محکمہ پانی و بجلی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سعید محمد الطایر نے بتایا ہے کہ دبئی میں محمد بن راشدآل مکتوم شمسی توانائی کا ایک اہم ادارہ ہے اس کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی تنصیبات قائم کی گئی ہیں۔

ایکسپو میں یومیہ 60پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ فوٹو الامارات الیوم

اسکائی نیوز کے مطابق ایکسپودبئی 2020 کے حوالے سے متعدد تقریبات منعقد ہوں گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ 25 ملین سیاح اس میں شرکت کریں گے۔ ان میں سے 70 فیصد متحدہ عرب امارات کے باہر سے آئیں گے۔ یہ ایکسپو انٹرنیشنل کی 168سالہ تاریخ میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد ہوگی۔ 
ایکسپو دبئی 2020 کے پروگرام 173 دن تک جاری رہیں گے۔ اس میں یومیہ 60 پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یہ آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل جنوبی دبئی میں 4.38 مربع کلو میٹر کے رقبے پر ہوگا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: