بیٹیوں کی شادی میں تاخیر پر سزا
جمعرات 7 نومبر 2019 15:43
سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ بیٹیوں کی شادی میں تاخیر نہ کریں۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق ایسے والدین انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
سعودی عرب کے ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدین کا یہ عمل ناقابل قبول ہے۔
اس سے خواتین کا استحقاق مجروح ہوتا ہے اور ہمارے مذہب میں بھی بیٹیوں کی شادی میں تاخیر سے منع کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے قانون کے مطابق ایسا کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت کے قانون کے مطابق ایسی خواتین جنہیں اپنی شادی کے حوالے سے والدین کی طرف سے ایسے رویے کا سامنا ہو وہ مقدمہ دائر کرنے کی مجاز ہیں۔
انسانی حقوق کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کریں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے والدین پر جرمانے عائد کیے جائیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں