Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر سعودی مسواک فروش کی تصویر کی کہانی

سعودی بزرگ کی تصویر ابو ظبی کے نیشنل جیوگرافک کو دی گئی ہےفوٹواخبار24
کہتے ہیں کہ محنت کا کوئی بدل نہیں۔ محنت کرنے والے کسی بھی مذہب ، کسی بھی علاقے اور کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتے ہوں دنیا بھر میں انہیں پیار، محبت ، عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایسا ہی معاملہ سعودی عرب کے اس بزرگ کے ساتھ پیش آیا جو نہ صرف یہ کہ سن رسیدہ ہے ۔ اسکی بینائی بھی ٹھیک نہیںہے۔ اس کے باوجود وہ مسواک تیار کرکے انہیں فروخت کرتا ہے اور اپنی روزی روٹی کما کر چین کی نیند سوتا ہے۔
 سعودی فوٹو گرافر ثامر نے معمر سعودی کو مسواک بناتے ہوئے دیکھا تو اس نے بزرگ کی لاعلمی میں تصویر بنالی۔

 

 فوٹو گرافر کا کہناہے کہ’ یہ دیکھ کر فخر سے سرشار ہوگیا کہ ایک بزرگ جو انتہائی بوڑھا ہوچکا ہے۔ اس کی بینائی بھی کام نہیں کررہی ہے اورمسواک بناتے ہوئے اس کی انگلیوں میں ارتعاش ہے اس کے باوجود وہ انتہائی سنجیدگی اور دلجمعی کے ساتھ مسواک تیار کررہا ہے‘۔
سعودی فوٹو گرافر ثامر نے مزید بتایا’ میں نے مسواک فروش سعودی بزرگ کی یہ تصویر ابو ظبی کے نیشنل جیوگرافک کو دی ہے۔مجھے یقین ہے کہ تصاویر کے مقابلے ’لحظات‘ سے اسے خوبصورت تصویر کا انعام ملے گا‘۔
یاد رہے کہ ’ لحظات‘ کے نام سے تصاویر کا مقابلہ ابوظبی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔ مقابلے کے منتظمین صرف ایک بات چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ وہ روزمرہ کی زندگی کی نمائندہ کوئی ایسی تصویر پیش کریں جس میں اچھوتا پن ہو۔
 یہ کسی خاص موضوع پر ہو ، اچانک لی گئی ہو۔ یہ مقابلہ 8برس سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اچھوتی تخلیقات پیش کرنے کا حوصلہ دینا بھی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: