Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں زلزلے کے جھٹکے

کویت کے الروضتین علاقہ میں ہونے والے زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: عاجل
کویت کے شمالی علاقہ الروضتین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے کا مرکز تین کلو میٹر زیر زمین تھا جس کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کویت میں زلزلے کے جھٹکوں کے لیے قائم کئے جانے والے ادارے نے کہا ہے ’جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نو بجکر 19 منٹ پرریکٹر سکیل پر 3.4 درجے کا زلزلہ ہوا تھا۔‘
  • کویت کی تازہ خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

ادارے نے کہا ہے ’مرکزی جھٹکے کے بعد وقفے وقفے سے 1.2 اور 2.2 ریکٹر سکیل پر ناپے جانے والے دو جھٹکے بھی ہوئے۔‘
ادارے نے بتایا ہے ’الروضتین کے علاقہ العبدلی علاقے کے رہائشیوں نے بھی جھٹکے محسوس کئے تھے۔‘
ادارے نے کہا ہے ’جھٹکوں کے باعث کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تاہم لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔‘
 

شیئر: