وزارت خارجہ نے نئے ویزا نظام کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ۔ فوٹو: ایس پی اے
سیاحتی ویزوں کے ائیر پورٹ پر ہی اجرا کے بعد ابتدائی 10 دن کےاندر 24 ہزارغیر ملکی سیاح سعودی عرب پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے نئے ویزا نظام کا استعمال کر نے والوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ چین کے باشندے سرفہرست ہیں، برطانیہ اور امریکا سے آنے والے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پررہے۔
یورپی ممالک فرانس اور جرمنی بھی 10 ملکوں میں شامل ہیں۔ کینیڈا، ملا ئیشیا اور روس کا نمبر ابتدائی تین ملکوں کے بعد ہے۔ آسٹریلیا اور قازقستان سے آنے والے سیاح نویں اور دسویں نمبر پر تھے۔
محکمہ پاسپورٹ کےمطابق مملکت آنے والے سیاحوں کو آن لائن ویزا حاصل کرنےکی سہولت حاصل ہے۔ وہ چاہیں تو ایئرپورٹ پہنچ کر خود کارسسٹم کے ذریعے ویزا حاصل کر سکتےہیں۔
دوسرا طریقہ آئی پیڈ یا موبائل کے ذریعے ہے جہاں کوائف کا اندراج کرانے کے بعد ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تیسرا طریقہ محکمہ پاسپورٹ کے کا ﺅنٹرز ہیں جہاں انتہائی آسانی کے ساتھ ویزے کا حصول ممکن ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 49 ممالک کو 28 ستمبر سے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سیاحتی ویزوں پر آنے والے ریاض، جدہ، دمام، مدینہ اورالعلا کے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں