Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غوطہ خوروں کا شاہ سلمان سے اظہار وفاداری

خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے پانچویں ’یوم بیعت‘ کے موقع پر غوطہ خور گروپ نے منفرد انداز میں سعودی قیادت سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔
غوطہ خوروں نے سمندر کی تہہ میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر پر مشتمل بینر لہرایا۔
مقامی نیوز ویب سائٹ اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان کو مسند اقتدار سنبھالے پانچ برس مکمل ہونے کی خوشی میں سات رکنی غوطہ خور ٹیم نے انتہائی منفرد انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سمندر کی گہرائیوں میں پہنچ کر قومی پرچم کے ساتھ مملکت کی اعلی قیادت کی تصاویر پر مبنی بینر لہرایا۔
اس موقع پر غوطہ خور ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے انہیں بے پناہ دلی لگائو ہے۔ ’محبت کا اظہار ہر شخص اپنے طریقے سے کرتا ہے ہم نے اپنے طور پر اظہار کیا ہے۔ سمندر کی گہرائیوں میں پہنچ کر ان لمحات کو ریکارڈ کیا۔‘
ٹیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ ’ہم قائدین مملکت کی مکمل طور پر بیعت کرتے ہیں، انکی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے ہمیشہ دعا گورہیں گے۔‘
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 1436 ہجری کے تیسرے ماہ سعودی عرب کی قیادت سنبھالی تھی۔ اس دوران انہوں نے مملکت کو نئی جہت عطا کی اور تعمیر و ترقی کے نئے باب وا کیے۔ 

شیئر: